بنگلہ دیش کا افغانستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان

بنگلہ دیش کا افغانستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان

ڈھاکہ(اے پی پی) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ماہ افغانستان کے خلاف شیڈول ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، مصدق حسین کی ایک سال بعد دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، انہوں نے آخری مرتبہ گزشتہ سال اپریل میں سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ میں ملک کی نمائندگی کی تھی، امرالقیس، تسکین احمد اور نورالحسن سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے جبکہ سومیا سرکار، ابوجاوید اور ابوحیدر ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔ بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 3 جون سے ہو گا۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان شکیب الحسن، محموداللہ، تمیم اقبال، سومیا سرکار، لٹن داس، مشفق الرحیم، صابر رحمان، مصدق حسین، عارف الحق، مہدی حسن میراز، نظم الاسلام، مستفیض الرحمان، ابوحیدر، روبیل حسین اور ابو جاوید پر مشتمل ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...