ایشین سینئر تائیکوانڈو چیمپین شپ،قومی ٹیم آج ویتنام روانہ ہوگی

ایشین سینئر تائیکوانڈو چیمپین شپ،قومی ٹیم آج ویتنام روانہ ہوگی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پانچ رکنی قومی ٹیم ایشین سینئر تائیکوآنڈو چیمپین شپ میں شرکت کیلئے(آج)پیر کوویتنام روانہ ہوگی۔ پاکستان تائیکو آنڈوفیڈریشن کے صدر وسیم احمد جنجوعہ کے مطابق چیمپین شپ 22 سے 28 مئی تک ویتنام میں کھیلی جائے گی جس میں 3کھلاڑی اور 2آفیشل جائیں گے، کھلاڑیوں میں شاہ زیب خان، عمر سعید اور علی زر اقبال شامل ہیں جبکہ آفیشل میں اسلام آباد تائیکو آنڈو ایسوسی ایشن کے صدر جلال حیدر خان بطور منیجراور کورین کوچ بطور کوچ ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ ایونٹ کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے جس میں سے ایونٹ کے لئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔ توقع ہے کہ قومی ٹیم چیمپین شپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہر کرکے کامیابی سمیٹے گی۔ پاکستان تائیکو آنڈوفیڈریشن کے پیٹرن لیفٹینٹ جنرل (ر) جاوید اقبال نے قومی کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور توقع ظاہر کی کہ ایونٹ میں قومی کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی کے ساتھ وطن واپس لوٹے گی۔انہوں نے کہا کہ ایشین سینئر تائیکوآنڈو چیمپین شپ ایشین گیمز کے لئے کھلاڑیوں کے لئے کار آمد ثابت ہوگی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی