ورلڈ جونیئر سکواش،قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شروع

ورلڈ جونیئر سکواش،قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شروع

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام ورلڈ جونیئر سکواش ٹورنامنٹ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ صحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال کے مطابق تربیت کیمپ میں منتخب شدہ 6کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور انہیں کوچز جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔

رمضان المبارک میں قومی کھلاڑی افطاری کے بعد سحری تک دو سیشن میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ورلڈ جونیئر سکواش ٹورنامنٹ17سی29 جولائی تک بھارت میں کھیلا جائے گا جس میں 6جونیئر کھلاڑی جن میں عباس زیب،عزیر رشید، حارث قاسم، عزیر شوکت،اسداللہ اور فرخان ہاشمی شامل ہیں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔۔ ورلڈ جونیئر سکواش ٹورنامنٹ میں24 سے زائد ممالک کے کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...