ارجنٹائنی پلیئر جان مارٹن ڈیل پوٹرو کی فٹنس مسائل کے باعث فرنچ اوپن میں شرکت مشکوک

ارجنٹائنی پلیئر جان مارٹن ڈیل پوٹرو کی فٹنس مسائل کے باعث فرنچ اوپن میں شرکت ...

پیرس(اے پی پی) ارجنٹائنی ٹینس سٹار اور عالمی نمبر چھ جان مارٹن ڈیل پوٹرو کی فٹنس مسائل کے باعث رواں ماہ شیڈول سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹورنامنٹ فرنچ اوپن میں شرکت مشکوک ہو گئی، وہ اٹالین اوپن کے دوران گراؤن سٹرین انجری کا شکار ہوئے تھے۔ ڈیل پوٹرو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں گراؤن سٹرین گریڈ ون انجری میں مبتلا ہو گیا ہوں، ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

اسلئے آئندہ چند دنوں میں فرنچ اوپن میں شرکت کے بارے حتمی فیصلہ کروں گا۔ واضح رہے کہ فرنچ اوپن 27 مئی سے 10 جون تک کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی