جرمنی میں ماؤنٹین بائیک ورلڈ کپ شروع، ماہر رائیڈرز کی شرکت

جرمنی میں ماؤنٹین بائیک ورلڈ کپ شروع، ماہر رائیڈرز کی شرکت

اسلام آباد(آئی این پی)ہموار اور صا ف ستھر ی روڈ پرسائیکل چلانا تو سب کو آتا ہے لیکن ایسے اونچے نیچے ، پتھر یلے اوردشوار گزار راستوں پر سفر کر نا ہر ایک کے بس کی بات کہاں۔جرمنی کے شہر Albstadtمیں ماونٹین بائیکنگ کے مقابلے ڈاون ہِلMTBورلڈ کپ2018 کا آغاز ہوگیا ہے جس میں کئی ممالک سے ماہر سائیکل سوار شریک ہیں۔اس مقابلے میں شرکت کرنے والے رائیڈرز دشوار گزا ر اور ناہموار راستوں پر ٹریل بائیکس ریس میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ہمت کے پکے اور مہارت میں سب سے آگے یہ رائیڈرزسینکڑو ں فٹ اونچے ان دشوار گزار راستوں اور مصنوعی ریمپ پر پور ی رفتار سے سائیکل دوڑارہے ہیں ۔دو روزہ یہ مقابلہ 20مئی کو اختتام پذیر ہوگا جس کے بعد مختلف کیٹیگریز میں جیتنے والے رائیڈرز کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...