بیدیا روڈ ، ٹریفک حادثہ میں 2کمسن بچے جاں بحق ، ایک ہی خاندان کے 7افراد شدید زخمی

بیدیا روڈ ، ٹریفک حادثہ میں 2کمسن بچے جاں بحق ، ایک ہی خاندان کے 7افراد شدید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار)کینٹ کے علاقہ بیدیاں روڈ کے قریب ایک خوفناک ٹریفک حادثہ کے دوران دو کم سن بچے جاں بحق جبکہ بچوں کے والدین سمیت ایک ہی خاندان کے سات افراد شدید زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد علاقے میں سوگ کا سماں طاری ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بیدیاں روڈکا رہائشی 25سالہ سعید خان اپنے بڑے بھائی گل خان کے ہمراہ بچوں سمیت پارک میں سیر کیلئے چنگ چی رکشے پر سوار ہوکر جارہے تھے کہ بیدیاں روڈ پر لدھڑ سٹاپ کے قریب پیچھے سے آنے والالوڈر ٹرک رکشے پر اُلٹ گیاجس کے باعث سعید خان، اُس کا بڑا بھائی گل خان اور 2کم سن بچوں سمیت 9افراد شدید زخمی ہوگئے ۔زخمی ہونے والے افراد کو جنرل ہسپتال پہنچایا گیا جہاں 8سالہ فصیح محمداور 6سالہ غنی خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ زخمیوں میں 25سالہ سعید خان، 35سالہ گل خان، 12سالہ عبداللہ، 9سالہ غفار خان، 20سالہ مولا گل، 13سالہ مجید خان اور 16سالہ لڑکی خدائی نوربھی شامل ہے جنھیں جنرل ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

مزید :

علاقائی -