نشتر کالونی ، تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے 24 سالہ نوجوان کو کچل ڈالا

نشتر کالونی ، تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے 24 سالہ نوجوان کو کچل ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار) نشتر کالونی کے علاقہ میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور نے 24سالہ نوجوان کو کچل کر ہلاک کر دیا ہے۔ پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر مردہ خانہ میں جمع کروا دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ فیروز پور روڈ پر24سالہ نوجوان اسد اقبال سڑک کے کنارے کھڑا تھا کہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور نے اسے بری طرح کچل دیا جس کے باعث نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔ پولیس کے مطابق نوجوان کی جیب سے نکلنے والے کارڈ کے مطابق اس کا نام اسد اقبال، قصور کا رہائشی اور مقامی فیکٹری میں کام کرتا تھا۔

مزید :

علاقائی -