ایف آئی اے نے خواتین کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

ایف آئی اے نے خواتین کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

لاہور(خبرنگار) ایف آئی اے کی ایک ٹیم نے خواتین کو بلیک میل کرنے والے ایک ملزم زاہد خضر حیات کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد عثمان کے مطابق گرفتار ملزم زاہد خضرحیات کا تعلق سرگودھا سے ہے اور وہ خواتین کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر کے انہیں بلیک میل کرتا تھا ۔ ملزم کے قبضہ سے چارموبائل فون اور ایک لیپ ٹاپ برآمد کر لیا گیا ہے۔ملزم کے خلاف سائبر کرائم کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...