پتنگ سازوں ، اُڑانے و الوں اور ون ویلرز کے خلاف کارروائی ،55 ملزمان گرفتار
لاہور(خبرنگار) لاہور پولیس نے شہر میں پتنگ سازوں ، فروخت کر نے، اُڑانے و الوں اور ون ویلرز کے خلاف موئثر کارروائی کرتے ہوئے55 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔تفصیلا ت کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر معین مسعود نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دے کر شہر میں پتنگ بازی، پتنگ سازی اور فروخت کرنے والوں اور ون ویلرز کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا تھا جس پر شہر میں35مقدمات درج کرکے55ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا۔ملزمان کے قبضہ سے20سے زائد پتنگیں،9چرخیاں اوردیگر سامان برآمد کیا گیا۔