کاہنہ: گھریلو جھگڑے سے تنگ خاتون نے خودکشی کر لی

کاہنہ: گھریلو جھگڑے سے تنگ خاتون نے خودکشی کر لی

لاہور(خبرنگار)کاہنہ کے علاقہ میں گھریلو جھگڑے پر دو بچوں کی ماں نے زہریلی گولیاں نگل کر زندگی ختم کر لی۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر مردہ خانہ میں جمع کروا دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کاہنہ نو کی رہائشی 24 سالہ مصباح کا اپنے خاوند کے ساتھ اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا جس پر گزشتہ رات دوبارہ جھگڑا ہونے پر اس نے زہریلی گولیاں نگل لیں۔اسے کو تشویشناک حالت میں جنرل ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر مردہ خانہ میں جمع کروا دی ہے۔

مزید : علاقائی