شاہدرہ،نامعلوم افراد نے 25 سالہ نوجوان کو تشدد کرکے ہلاک کر دیا

شاہدرہ،نامعلوم افراد نے 25 سالہ نوجوان کو تشدد کرکے ہلاک کر دیا

لاہور(خبرنگار) شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے 25 سالہ نوجوان کو تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور نعش نہر کے کنارے پھینک دی، نعش ملنے پر علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس کو گزشتہ صبح اطلاع ملی کہ کالا خطائی روڈ کے قریب نہر کنارے ایک 25 سالہ نوجوان کی نعش پڑی ہے۔ پولیس نے موقع پر جا کر دیکھا تو نوجوان کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کو تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتارا گیا ہے۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اسے کن وجوہات پر قتل کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت بھی نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر مردہ خانہ میں جمع کروا دی ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...