اینٹی نارکوٹیکس فورس کی کارروائی 3 کلو ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار

اینٹی نارکوٹیکس فورس کی کارروائی 3 کلو ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار

لاہور(خبرنگار) اینٹی نارکوٹیکس فورس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک شخص سے تین کلو ہیروئن برآمد کرلی ہے۔ اے این ایف حکام کے مطابق کرم ایجنسی کا رہائی اصغر خاں کپڑوں کی بھاری کھیپ میں منشیات چھپا رکھی تھی اور ایئر پورٹ سے بیرون ممالک سمگل کرنا چاہتا تھا۔ جس پر اے این ایف کی ٹیم نے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر کارگو کمپلیکس میں چھاپہ ماراتو کپڑوں میں چھپائی گئی تین کلو سے زائد منشیات برآمد کر لی گئی ہے۔ اے این ایف حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...