سابق جج انسداد دہشتگردی عدالت اسلم شامی سے فراڈ کرنیوالے شخص کیخلاف مقدمہ درج

سابق جج انسداد دہشتگردی عدالت اسلم شامی سے فراڈ کرنیوالے شخص کیخلاف مقدمہ ...

لاہور(خبرنگار) ماڈل ٹاؤن پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت کے سابق جج اسلم شامی سے فراڈ کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت کے سابق جج اسلم شامی نے اپنے دوست وہاڑی کے رہائشی منیر احمد ڈاہا کے ساتھ زمین کا کاروبار شروع کیا، جس میں دوست نے دھوکہ دیا اور کروڑوں روپے کا غبن کر لیا۔ منیر احمد نے معاملات عدالت میں طے ہونے پر اے ٹی سی کے سابق جج اسلم شامی کو ادائیگی کے چیک دیئے۔ ایف آئی آر کے مطابق جب مدعی اسلم شامی ایک کروڑ دس لاکھ روپے کا چیک کیش کروانے بنک گئے تو وہ باؤنس ہو گیا۔ پولیس نے اسلم شامی کی درخواست پر منیر احمد ڈاہا کے خلاف چیک ڈس آنر کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...