بیرون ممالک سے ڈی پورٹ 4 افراد ایئر پورٹ سے گرفتار

بیرون ممالک سے ڈی پورٹ 4 افراد ایئر پورٹ سے گرفتار

لاہور(خبرنگار) ایف آئی اے کے شعبہ امیگریشن مختلف ممالک سے بے دخل ہو کر ڈی پورٹ ہونے والے 4مسافروں کو گرفتارکر لیا ہے۔ ایف آئی اے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد عثمان کے مطابق گوجرہ کا رہائشی بابر علی بارڈر کراس کر کے کویت پہنچا تھا جس پر کویتی حکومت نے اسے بے دخل کیا اور ایئرپورٹ پر اترتے ہی اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اسی طرح گجرات سے تعلق رکھنے والے عامرامجد کو کولمبو جبکہ اصغر خاں او فواد علی کو کویت اور ساؤتھ افریقہ سے بے دخل ہونے پر علامہ اقبال ایئر پورٹ پر اترتے ہی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر محمد عثمان کے مطابق گرفتار ہونے والے تمام مسافروں کو ایف آئی اے پنجاب کے ہیڈ کوارٹر میں شفٹ کر دیا گیا ہے اور گرفتار مسافروں کے ایجنٹوں کا سراغ لگانے کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...