صوبائی دارالحکومت ، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

صوبائی دارالحکومت ، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ، طلائی زیورات، موبائل فون، کاروں وموٹرسائیکلوں سے محروم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی کے علاقہ میں دو ڈاکو اویس کے گھر گھس گئے اوراس کی فیملی کو یرغمال بنا لیا اور گھر سے 7لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ملت پارک کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے عاصم اور اس کی فیملی سے 4لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات لوٹ لیے ۔ جنوبی چھاونی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے کاشف کے گھر گھس کر اس کی فیملی سے 12لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات لوٹ لیے اور فرار ہوگئے ۔اسی طرح وحدت کالونی میں ڈاکوؤں نے جمیل اوراس کی فیملی سے 5لاکھ لوٹ لیے جبکہ ڈاکوؤں نے زبیر اوراس کی فیملی سے 2لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات لوٹ لیے۔ بادامی باغ میں ڈاکوؤں نے عبید اوراس کی فیملی سے 6لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات لوٹ لیے۔ ساندہ میں ڈاکوؤں نے جمشید اور اس کی فیملی سے 7لاکھ کی نقدی وموبائل فون اور زیورات لوٹ لیے ۔ رائے ونڈ میں ڈاکوؤں نے سلیمااور اس کی فیملی سے4لاکھ کی نقدی وموبائل فون اور زیورات لوٹ لیے۔ مانگا منڈی میں ڈاکووں نے شبیر احمد سے 3لاکھ کی نقدی وموبائل فون، مزنگ ڈاکوؤں نے عابد اور فیملی سے 8لاکھ کی نقدی وموبائل فون اور زیورات لوٹ لیے۔ مغل پورہ میں ڈاکوؤں نے عمران اور فیملی سے 4لاکھ کی نقدی وطلائی زیورات، گارڈن ٹاون میں ڈاکوؤں نے فاروق اوراور اس کی فیملی سے 5لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات لوٹ لیے ۔ غازی آباد میں دو ڈاکو تاج باغ میں رہائش پزیر شوکت علی کے گھر گھس گئے اورلوٹ مار کر کے گھرسے 5لاکھ کی نقدی وموبائل فون اور زیورات لوٹ لیے۔ باغبانپورہ میں ڈاکوؤں نے عارف اور اس کی فیملی سے 6لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات لوٹ لیے ۔ جنوبی چھاونی، گارڈن ٹاون، غازی آباد، وحدت کالونی اور ماڈل ٹاون سے کاریں جبکہ ساندہ، بھاٹی گیٹ، گوالمنڈی، بادامی باغ، قلعہ گجر سنگھ، جنوبی چھاونی، ہربنس پورہ اور مصری شاہ سے موٹرسائیکلیں چوری وچھین لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -