صوبائی دارالحکومت ، خاتون سمیت دوافراد پراسرار طور پر ہلاک

صوبائی دارالحکومت ، خاتون سمیت دوافراد پراسرار طور پر ہلاک

ؒ لاہور(خبرنگار)صوبائی دارالحکومت میں ایک خاتون سمیت دوافراد پراسرار طور پر ہلاک، نعشیں مردہ خانہ میں جمع۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال کی رہائشی 50سالہ بلقیس بی بی گزشتہ روز گلشن اقبال میں اپنے بڑے بھائی کی تیمارداری کرنے آئی ، واپس گھر جانے لگی کہ راستے میں اچانک طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔ اسے جناح ہسپتال لیجایاگیا مگر جانبر نہ ہوسکی ۔ پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر مردہ خانہ میں جمع کروادی ہے۔ دوسرے واقعہ میں پولیس کو اطلاع ملی کہ داتا دربار کے سامنے واقع پارک میں ایک شخص کی لاش پڑی ہے جس پر پولیس نے موقع پر جاکر دیکھا تو ہلاک ہونے والاشخص بظاہر شکل و صورت سے نشئی اور اس کی جیب سے شناختی کارڈ کی کاپی نکلی۔ جس پر اس کا نام محمد صدیق اور وہاڑی کا رہائشی درج تھا۔ پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر مردہ خانہ میں جمع کر وادی ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...