صوفی محمد سرورؒ کی روشن زندگی قابل رشک ، علماء کیلئے مشعل راہ ہے، مولانا طارق جمیل

صوفی محمد سرورؒ کی روشن زندگی قابل رشک ، علماء کیلئے مشعل راہ ہے، مولانا طارق ...

لاہور (پ ر) مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے ملک کے معروف دینی ادارہ جامعہ اشرفیہ لاہور کا دورہ کیا اس موقعہ پر انہوں نے جامعہ اشرفیہ لاہور کے شیخ الحدیث حضرت مولانا صوفی محمد سرور ؒ کی رہائش گاہ پر ان کے بیٹے صاحبزادہ مولانا صوفی عبدالرحمن، نائب مہتمم مولانا قاری ارشد عبید، حافظ اسعد عبید،مفتی احمد علی سے اظہار تعزیت کیا اس موقعہ پرمولانا حافظ حسن اشرفی،مولانا سید فہیم الحسن تھانوی، مولانا مجیب الرحمن انقلابی اور دیگر علماء بھی موجود تھے مولانا طارق جمیل اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا صوفی محمد سرورؒ کی روشن زندگی قابل رشک اور علماء کے مشعل راہ ہے ان کی تمام زندگی اتباع شریعت اور درس و تدریس میں گذری وہ علم و عمل کے پیکر اور متبع سنت تھے مولانا طارق جمیل نے جامعہ اشرفیہ لاہور کی زیر تعمیر جامع مسجد الحسن کابھی دورہ کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی اس کو تاقیام قیامت آباد رکھے اور اس کے فیضان کو پوری دنیا میں عام کرے اور اس کے جو اساتذہ اور علماء دین کی خدمت کرتے ہوئے وفات پاگئے ہیں اللہ تعالیٰ ان کی قبروں کو اپنے نور سے منور کرتے ہوئے موجودہ اساتذہ ، علماء و مشائخ کا سائیہ تادیر ہمارے سروں پر سلامت رکھیں انہوں نے حضرت مولانا صوفی محمد سرور ؒ کی جنت میں درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1