ختم نبوت کا کام تحفظ ہرمسلمان کا اولین ایمانی فریضہ ہے،مولانا عزیز الرحمان

ختم نبوت کا کام تحفظ ہرمسلمان کا اولین ایمانی فریضہ ہے،مولانا عزیز الرحمان

لاہور( پ ر )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام مرکزختم نبوت میں عہدیداران وکارکنان کے اعزازمیں افطار پارٹی دی گئی۔افطار پارٹی میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرواشاعت مولانا عزیزالرحمن ثانی،مولانا قاری جمیل الرحمن اختر ، پیرمیاں محمدرضوان نفیس ،مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم ،مجلس چارسدہ کے جنرل سیکرٹری بھائی عبدالرحمن ،مولانا عزیزاللہ ، مولانا محمدوقاص ،قاری ظہورالحق، میاں محمدنعیم ،قاری محمدعابد سردار ،قاری محمدسہیل،قاری محمدطاہر،مولانا عبادہ سمیت کثیر تعداد میں علماء اور کارکنان ختم نبوت نے شرکت کی۔افطارپارٹی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عزیزالرحمن ثانی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کاکام کرنا ہر مسلمان کا اولین ایمانی فریضہ ہے۔ زندگی کے آخری لمحات تک عقیدہ ختم نبوت اورناموس رسالت کا تحفظ کرتے رہیں گے،تمام مکاتب فکر کے جید علماء کا قرآن وحدیث کی روشنی میں متفقہ فتویٰ ہے کہ قادیانیوں کے ساتھ ہر قسم کا تعلق رکھنا سخت ممنوع اور حرام ہے۔قادیانیوں کا مکمل بائیکاٹ ان کو توبہ کرانے میں بہت بڑا علاج اورانکی اصلاح اور ہدایت کاکامیاب ذریعہ ہے۔قادیانیوں کا مکمل بائیکاٹ ہر مسلمان کا مذہبی اوردینی فریضہ اوررسول اللہﷺ سے محبت کی نشانی ہے۔مولانا عبدالنعیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان ختم نبوت کام میں تیزی لائیں اور قادیانیوں کی سازشوں سے با خبر رہنے کے لیے مرکز کے ساتھ اپنا رابطہ مضبوط رکھیں۔انہوں نے کہا کہ58اسلامی ممالک کے ہوتے ہوئے فلسطینی عوام پر ظلم اور تشدد سمجھ سے بالا تر ہے،پاکستان سمیت عالم اسلام اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کرے۔رمضان جیسے مقدس مہینے میں فلسطینی مسلمانوں پروحشیانہ بمباری پر حقوق انسانی کے عالمی ادارے کیوں خاموش ہیں،اقوام متحدہ اسرائیل کی لونڈی نہ بنے بلکہ وحشیانہ کاروائیوں کاسختی سے نوٹس لیتے ہوئے فلسطینیوں پرظالمانہ حملوں کو رکوائے۔اسرائیل کی ناجائزریاست فتنہ وفساد کی جڑ ہے مسلم امہ متحد ہو کرفلسطین کی آزادی کے لیے لائحہ عمل اختیار کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1