شرقپورخورد مین بازار میں سیوریج کے پائپ ڈالنے کاکام سست روی کا شکار

شرقپورخورد مین بازار میں سیوریج کے پائپ ڈالنے کاکام سست روی کا شکار

کوٹ عبدالمالک (نمائندہ خصوصی) کوٹ عبدالمالک میونسپل کمیٹی کے علاقہ شرقپورخورد مین بازار میں سیوریج کے پائپ ڈالنے کاکام سست روی کا شکار شہریوں کو پریشانی کا سامنا تفصیل کے مطابق کئی روز سے شرقپورخوردمین بازار میں سیوریج پائپ ڈالنے کے لیے کھدائی کی وجہ سے عوام کو تنگ گلیوں میں گزر کر اپنے مقامات پر پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے کھدائی کی گہرائی کم از کم 100فٹ کے قریب ہے کوئی حادثہ بھی پیش آسکتا ہے سیوریج کی بندش کے باعث گندا پانی گلیوں میں کھڑا ہو گیا ہے معلوم ہوا ہے کہ محکمہ پبلک ہیلتھ سیوریج پائپ ڈال رہا ہے سست روی کی وجہ سے شہریوں کی پریشانی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے علاقہ کے عوامی سماجی حلقوں اور لاکھوں شہریوں نے کمشنر لاہور ڈویژن اورڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شرقپورخورد میں سیوریج کے پائپ ڈالنے کا کام فوری مکمل کیاجائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1