ملک غلام حبیب اعوان نے حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے،ملک حیدر

ملک غلام حبیب اعوان نے حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے،ملک حیدر

لاہور (پ ر)ملک غلام حبیب اعوان (ایم پی اے) کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے حلقہ کے عوام کی بہتری کیلئے جلوموڑ سے منہالہ تک کارپٹ روڈ مکمل کروانے پر اور منہالہ گاؤں میں کھیلوں کا سٹیڈیم تعمیر کروانے اور حلقہ کے مختلف دیہات میں گلیاں اور سڑکیں (PCC) ،نروڑ گاؤ ،چھاپہ ،تقی پور ،منہالہ میں ایک اسٹیڈیم کی صورت میں شاندار تحفہ دیا جس میں فٹ بال ،والی بال ،باسکٹ بال ،ہینڈ بال ،وغیرہ کی گیمیں ہو سکتی ہیں ،تمام ترقیاتی کام مکمل کروانے پر ملک حیدر، یعقوب جٹ، عباس جٹ، سیٹھ رفیق اور جمیل بھٹی و دیگر نے شکریہ ادا کیا،اور امید کرتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی عوامی مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ،انہوں نے کہا کہ غلام حبیب اعوان اور لیگی حکومت نے اپنے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں ،نوازشریف اور شہباز شریف ملک ترقی کا نشان ہیں انہوں نے کہا کہ ملک ترقی کے تسلسل کو جاری رکھنے کیلئے آئندہ بھی مسلم لیگ ن کو ووٹ دینگے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1