الیکشن میں جھوٹ منافقت اورالزام تراشی کی سیاست کادھڑن تختہ ہوگا، اشرف رسول

الیکشن میں جھوٹ منافقت اورالزام تراشی کی سیاست کادھڑن تختہ ہوگا، اشرف رسول

فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان)مسلم لیگ (ن )کے رہنمااوررکن پنجاب اسمبلی پیرمحمد اشرف رسول نے کہا آئندہ عام انتخابات میں عوام ترقی کے مخالفین کامحاسبہ کرینگے 2018 کے الیکشن میں جھوٹ منافقت اورالزام تراشی کی سیاست کادھڑن تختہ ہوگا۔مسلم لیگ (ن ) پہلے کی طرح ترقی کاسفرجاری رکھے گی اورعوامی فلاح وبہبود اورترقی کے مشن کی تکمیل کررہی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے راناٹاؤن ۔فیروزوالہ ۔رچناٹاؤن ،ونڈالہ دیال شاہ اوردیگرمقامات پرمنعقد کارنرمیٹنگزسے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرمسلم لیگ (ن ) کے عہدیداروں کارکنوں اورشہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ایم پی اے پیرمحمداشرف رسول نے کہا الیکشن 2018 میں عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے دھرنااورمنفی سیاست کے علمبرداروں کااحتساب کرینگے ،سیاسی مخالفین حکومت کی کارکردگی سے خوفزدہ ہیں معاشی میدان ہویاتعمیر وترقی کاسلسلہ مسلم لیگ (ن ) کی حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے لائق تحسین ہے۔سیاسی مخالفین صرف باتوں سے لوگوں کو گمراہ نہیں کرسکتے عوام سمجھ چکے ہیں کہ مسلم لیگ (ن ) ہی پاکستان کی تعمیروترقی اورعوام کو ریلیف کی فراہمی میں مخلص ہے ۔آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کی بناپرچاروں صوبوں میں کامیاب ہوگی۔صدرپاکستان مسلم لیگ (ن) اوروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی قیادت میں پارٹی کو مزید مضبوط ومستحکم ہوگی۔ مسلم لیگ (ن )کا پانچ سالہ دورحکومت ترقی وخوشحالی کاضامن ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...