خطے میں امن تباہ کرنے کے ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل ہیں،الغفار روپڑی

خطے میں امن تباہ کرنے کے ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل ہیں،الغفار روپڑی

لاہور(پ ر) جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک اللہ کی طرف سے ایک معززاور بابرکت مہمان ہے جوہمارے لیے بہت سی نعمتیں اور برکتیں لے کر آتا ہے۔گزشتہ روز اافطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس مبارک ماہ میں اللہ کی عبادت کے دوران ہمیں مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کو نہیں بھولناچاہیے، انہیں اپنی دعاؤں کا حصہ بناناچاہیے، امریکہ اور اسرائیل خطے میں امن تباہ کرنے کے ذمہ دار ہیں اور دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں۔امریکہ نے صہیونی ریاست کے تابوت میں ایک اور کیل ٹھونک دیا ہے اور بیت المقدس کی تاریخی، اسلامی اور عرب کی جغرافیائی حیثیت کو نظر انداز کیا ہے،امریکہ نے عالم اسلام کے جذبات کو مشتعل کرکے اپنے لیے مزید نفرت اکٹھی کی ہے ۔فلسطینیوں نے جرات وبہادری کی نئی مثالیں قائم کی ہیں ان کی شہادتیں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ایک دن آئیگا اسرائیل اور اسکے حواریوں کو شکست ہو گی اور بیت المقدس پنجہ یہود سے آزاد ہو گا ۔جا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلم ممالک اپنے مشترکہ دشمن امریکہ کی پہچان کریں اور اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...