نہتے فلسطینیوں کی امداد کیلئے مسلم ممالک تاحال عملی طورپرکچھ نہیں کیا ، عرفان بھلاایڈووکیٹ

نہتے فلسطینیوں کی امداد کیلئے مسلم ممالک تاحال عملی طورپرکچھ نہیں کیا ، ...

فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان)تحصیل فیروزوالہ بارایسوسی ایشن کے سابق صدرحاجی محمد عرفان بھلاایڈووکیٹ نے کہا کہ نہتے فلسطینیوں کی امداد کیلئے مسلم ممالک کے حکمرانوں کی طرف سے ابھی تک عملی طورپرکچھ نہیں کیا گیا اوراوآئی سی اجلاس بلانے کے بجائے عملی طورپرفلسطینیوں کی مدد کرے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا امریکی سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی اوراسرائیل کی امریکی سرپرستی عالمی امن کو شدید خطرات لاحق ہوچکے ہیں ۔فلسطین میں اسرائیلی مظالم رکوانے اورنہتے فلسطینیوں کی فوری امدا د کیلئے اوآئی سی اجلاس بلائے اوراسرائیل کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اختیارکیاجائے اقوام متحدہ کا دوہرامعیارقابل مذمت ہے۔حاجی محمد عرفان بھلاایڈووکیٹ نے کہا کہ فلسطینی عوام نے اپنی سرزمین پراسرائیل کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف سترسال سے احتجاج کر رہے ہیں مگرعالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔آخرمیں کہا بھارتی فوج کی طرف سے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پرماہ رمضان میں بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں عالمی برادری بھارتی جارحیت اورمعصوم پاکستانیوں کی ہلاکت کانوٹس لے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...