پی ٹی آئی 100 دنوں میں ملک کا نقشہ بدل دے گی‘نبیلہ حاکم

پی ٹی آئی 100 دنوں میں ملک کا نقشہ بدل دے گی‘نبیلہ حاکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سو دنوں میں ملک کا نقشہ بدل دے گی،بیرونی قوضوں کی بجائے اپنے وسائل کو استعمال میں لائیں گے،کشکول توڑنے کے دعوے کرنے والوں نے ملک کو قرضوں کے بوج تلے دبا دیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کا ہر شہری ایک لاکھ کا مقروض ہو چکا ہے۔پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ نقصان ملک کو نواز شریف حکومت نے پہنچایا۔مسلم لیگ(ن) کو بدقسمتی سے جب بھی اقتدار ملا اس نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے۔قوم آئندہ الیکشن میں ان کا عبرت ناک احتساب کرینگے۔انہوں نے کہا نواز شریف فیملی کے بعد شہباز شریف فیملی کا نمبر آنے والا ہے۔حدیبیہ پیپر ملز کے علاوہ بھی شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے کارنامے ہیں جن کے رازوں سے آہستہ آہستہ پردے اٹھ رہے ہیں۔شہباز شریف نواز شریف سے بڑا چور اور ڈاکو ہے نے خاموشی سے اپنے بیٹے کے ذریعے اربوں روپے کی کرپشن کی ہے۔تحریک انصاف پاکستانیوں کے ٹیکس کا پیسہ ان کے پیٹ سے جلد نکالے گی اور ان کو جیل میں ڈالے گی۔