لوڈشیڈنگ میں شدت حکمرانوں کی بیڈ گورننس کی بدترین مثال ہے،مراد راس

لوڈشیڈنگ میں شدت حکمرانوں کی بیڈ گورننس کی بدترین مثال ہے،مراد راس

لاہور(پ ر) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ یکم رمضان المبارک سے بجلی کے ساتھ ساتھ سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ میں شدت حکمرانوں کی بیڈ گورننس کی بدترین مثال ہے۔ اپنے دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روزہ داروں کو سحری کے اوقات میں شدید پریشانی اٹھانا پڑ رہی ہے۔ رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہوئے بھی تمام اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ حکمرانوں کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ حکومتی اقدامات اور اعلانات کے برعکس فی الحال عوام کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی کہیں سے بھی ہلکا سا ریلیف ملتا محسوس نہیں ہو رہا۔ جس کی وجہ سے عوام کا پارہ مزید بلند ہو رہا ہے۔ تاجروں اور دکانداروں نے دونوں ہاتھوں سے اس ماہ میں عوام کو لوٹنے کے لئے عام اشیاء کے نرخ میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے ان حالات میں حکمران اگر مہنگائی اور لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے مزید سخت اقدامات کرتے تو رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف کا احساس ہوتا مگر حکومت ایسے اقدامات سے قاصر نظر آتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...