ڈی سی کا دورہ شادمان بازار ، سہولیات کی فراہمی پر صارفین کا اظہار تشکر

ڈی سی کا دورہ شادمان بازار ، سہولیات کی فراہمی پر صارفین کا اظہار تشکر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اپنے نمائندے سے) صوبائی دارالحکوت کے شادمان بازارمیں ابتدائی طور پر دی جانے والی سہولیات سے عوام الناس کی کثیر تعداد مطمئن نظر آئی دیگر پوش علاقہ جات اور سستا رمضان بازار میں اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں آدھے سے زیادہ فرق نظر آیا سستا رمضان بازار شادمان میں ڈپٹی کمشنر سمیر احمد اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبداللہ خرم نیازی کے زیر نگرانی چیک اینڈ بیلنس کا انتہائی سخت پریکٹس کا سلسلہ جاری ہے اور وقفے وقفے سے سیاسی رہنما دیگر حکومتی عہدیداران بھی رمضان بازار کا چکر لگاتے ہوئے دیکھائی دیتے ہیں ۔ شادمان بازار میں اے سی، کولر پلانٹ کے باعث گرمی کی شدید تپش سے نمایاں بچت کا سامنا رہا۔سروے کے مطابق خواتین اور مرد حضرات نے آگاہی دی کہ انتہائی بہترین انتظامات کئے گئے ہیں تاہم عملے کی کمی کے باعث بعض جگہ پر گراں فروشی کا سامنا بھی کرنا پڑ رہے شہری محمد رمضان نے بتایا کہ رمضان بازار میں آم 140روپے، سیب 200روپے کلو آڑو 140روپے کلو کیلا 135روپے درجن بیچا جا رہا ہے جو کہ سوئم قسم کا پھل کہلاتا ہے جو کہ باہر پرچون میں بھی پھل ڈبل قیمت پر فروخت ہو رہا ہے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے دعا کی ہے کہ آنیوالے تمام روزوں میں یہی اقدامات چیکنگ اور سختی اگر رہی تو نظم و ضبط کا سامنا رہے گا اور عوام کو ریلیف مل سکے گا بصورت دیگر مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔