لوڈشیڈنگ کا جن پھر سے بے قابو، عوام کا جینا دوبھر ہوگیا،عزیز الرحمان

لوڈشیڈنگ کا جن پھر سے بے قابو، عوام کا جینا دوبھر ہوگیا،عزیز الرحمان

لاہور(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ ن لیگی حکومت نے عوام کو مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کے جن کے آگے پھینک دیا ہے اور عوام کے ہوش اڑے ہوئے ہیں اور حکمرانوں کوبدعائیں دے رہے ہیں۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مئی آتے ہی لوڈشیڈنگ کا جن پھر سے بے قابو، بارہ، بارہ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا۔ ملک کے مختلف حصوں میں 10 سے 12 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ترقی اور امن، جمہوریت اور سیاسی استحکام میں ہی پنہاں ہے ترقی و خوشحالی اور امن لانے کے لئے ملک میں جمہوریت کو مضبوط اور سیاسی استحکام لانا ہو گا لیکن ایک طرف میاں نواز شریف نے اداروں کے ساتھ محاذ آرائی اور انتشار کی سیاست شروع کررکھی ہے تو دوسری طرف عمران خان نے گالم گلوچ کی سیاست کو فروغ دیا ہے جس کی وجہ سے ملک میں بے یقینی کی صورت حال ہے اور عوام کے مسائل حل نہیں ہو رہے

مزید : میٹروپولیٹن 1