متنازع کشن گلنگا ڈیم سے خط عدم توازن کاشکار ہوسکتا ہے ،مہرین انور راجہ

متنازع کشن گلنگا ڈیم سے خط عدم توازن کاشکار ہوسکتا ہے ،مہرین انور راجہ

لاہور(پ ر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ متنازع کشن گلنگا ڈیم سے خط عدم توازن کاشکار ہوسکتا ہے ، کشمیریوں نے تو اس ڈیم کے افتتاح پر احتجاج کیا مگر حکومت پاکستان نے واضح موقف نہ اپنا یا ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اس ڈیم کے افتتاح کے موقع پر اس معاملہ کو عالمی سطح پر اٹھادینے کا بیان جاری کرنا کافی نہیں ہے ، یہ معاملہ ٹھوس اقدامات کا متقاضی ہے، اس حوالے سے حکومت کو دو ٹوک پالیسی اختیار کرنی چاہیے، انہوں نے کہاکہ متنازع کشن گنگا ڈیم کی تعمیر کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے،ہماری خارجہ پالیسی میں بڑے بڑے جھول ہیں جس وجہ سے ہم اپنا موقف درست انداز میں پیش نہیں کرپارہے ، ہمیں اس طرح کے معاملا ت پا رلیمنٹ میں لا نے چاہیں اور ان امور پر بحث ہونی چاہیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...