کارفرسٹ نے وہیکل ایکسچینج پروگرام کا آغاز کردیا

کارفرسٹ نے وہیکل ایکسچینج پروگرام کا آغاز کردیا

لاہو(پ ر) پاکستان کی معروف استعمال شدہ کاروں کے کاروبار کی منفرد پلیٹ فارم، کار فرسٹ نے اپنے کسٹمرز اور اسٹریٹجک پارٹنرز کی سہولت کے لیے وہیکل ایکسچینج پروگرام متعارف کروادیا ۔ وہیکل ایکسچینج پروگرام کے تحت کارسیلزر کے پاس اپنی استعمال شدہ گاڑیوں کو اپ گریڈ کرنے کا آپشن ہوگا۔کارفرسٹ سیلرز کویہ سہولت فراہم کرے گاکہ ان کو ملک بھر کے اسٹریٹجک پارٹنرز کے پری انسپکیڈڈ اسٹاک تک رسائی مل سکے۔ اگر سیلرز دستیاب گاڑیوں کے لئے اپنی موجودہ کارکو تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو وہ ان کو دونوں گاڑیوں کی قیمتوں کا فرق ادا کرنا پڑے گا۔ اس کے علاوہ گاڑیوں کو کارفرسٹ پارٹنر بینکس جیسے جے ایس بینک اور بینک آف پنجاب کے فنانسنگ پلان کے ذریعے یا نقد میں خریدا جاسکتا ہے۔ عوام کی پرزور فرمائش پر اس ایکسچینج پروگرام کا آغاز کیا جارہا ہے کیونکہ 87فیصد کارفرسٹ کسٹمرزکئی عرصے سے وہیکل ایکسچینج سروسز کے حوالے سے درخواست کررہے تھے تاکہ وہ کارفرسٹ کو اپنی پرانی گاڑی فروخت کرتے ہوئے بہتر گاڑی خرید سکیں۔ ابتدا میں یہ کسٹمز کارفرسٹ کی اکریڈیٹ کار ڈیلرشپزکا حوالہ دیتتے تھے لیکن اب یہ پروگرام ہمارا عمل کسٹمرزکے لئے ایک ہی وقت میں کارفرسٹ کے اسٹریٹجک پارٹنرز کو سہولت فراہم کرتے ہوئے ہموار اور آسان بنائے گا۔ وہیکل ایکسچینج پروگرام کا آغازکرتے ہوئے کار فرسٹ کے سی ای او اور شریک بانی راجا مراد کا کہنا ہے کہ ’’ہمارا وہیکل ایکسچینج پروگرام باسہولت اور شفاف اورمحفوظ طریقے سے کسٹمرز اور ڈیلرزکے ساتھ تعلق کوجوڑے رکھتا ہے تاکہ کار فرسٹ کو تمام انڈسٹری میں قیمت کوشامل کیا جاسکے۔ ہم مزید بینک کے ساتھ پارٹنر شپ قائم کررہے ہیں تاکہ کسٹمرز اپنی گاڑیاں فروخت اور مستقبل قریب میں ہمارے ذریعے براہ راست لیزشدہ گاڑیاں تبدیل کراسکیں۔ ‘‘

مزید : میٹروپولیٹن 1