شریف برادران ہی ملکی ترقی کی علامت ہیں،نوازجٹ

شریف برادران ہی ملکی ترقی کی علامت ہیں،نوازجٹ

لاہور(پ ر)سینئررہنما پاکستان مسلم لیگ(ن)اوراُمیدوارپی پی164چوہدری محمدنوازجٹ نے کہاہے کہ پاکستانی عوام جان چکے ہیں کہ میاں نواز شریف اورمیاں شہبازشریف ہی ملکی تعمیرو ترقی کی علامت ہیں اب کھلاڑی اورمداری جتنی چاہیں سازشیں کرلیں عوام نوازشریف اورشہبازشریف کے ساتھ ہیں ۔اللہ کے فضل وکرم سے پاکستان مسلم لیگ ن ہی ملک کی سب سے مقبول جماعت ہے۔الیکشن2018ء کے نتائج تمام سازشی عناصرکی آخری ہچکی ثابت ہونگے اورپاکستان مسلم لیگ ن وفاق اورچاروں صوبوں میں حکومت بنا کرملک دشمن ایجنڈے کوعبرناک شکست سے دوچارکرے گی ۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت ہی تمام ترمسائل کاواحد حل ہے۔ووٹ اورووٹرزکاتقدس بحال کرناانتہائی ناگزرہوچکاہے۔جمہوریت تسلسل کے ساتھ جاری رہنے سے عوام میں شعوراجاگرہوتاہے اور اچھے برے کی پہچان کرناآسان ہوجاتاہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے تمام کارکن میرے سرکاتاج اورپارٹی قائدین میاں نوازشریف،میاں شہبازشریف،حمزہ شہبازاورمحترمہ مریم نوازپاکستان کی شان اورروشن مستقبل کی ضامن ہیں۔آئندہ الیکشن میں ایک بارپھرثابت ہوجائے گاکہ پاکستان مسلم لیگ ن ہی واحدپارٹی ہے جسے پاکستانی عوام کامکمل اعتمادحاصل ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...