کشن گنگا ڈیم ،پاکستان کا عالمی بینک سے رجوع کا فیصلہ 4رکنی وفد آج صدر سے ملاقات کریگا : اعزاز چودھری

کشن گنگا ڈیم ،پاکستان کا عالمی بینک سے رجوع کا فیصلہ 4رکنی وفد آج صدر سے ...

اسلام آباد،واشنگٹن(سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں متنازع کشن گنگا ڈیم کے خلاف پاکستان نے عالمی بینک سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کہا کہ عالمی بینک کے صدر سے سندھ طاس معاہدے،کشن گنگا اور رتلے سمیت دیگر بھارتی منصوبوں کا معاملہ اٹھائیں گے۔اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے متنازع ڈیم پر بھارت کو کئی تجاویز دی گئیں لیکن پڑوسی ملک نے یکطرفہ طور پر منصوبوں پر کام جاری رکھا جب کہ بھارت کو بتایا گیا تھا کہ ڈیم کا ڈیزائن تبدیل کردیں جس کے بعد سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہوگی۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ معاہدے کی حفاظت کے لیے عالمی بینک کے صدر سے بات کریں گے اور انہیں بتائیں گے کہ بھارت کی جانب سے معاہدوں کی پاسداری نہ کرنا غلط بات ہوگی۔ پاکستان کے احتجاج کے باوجود بھارت نے کشن گنگا پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا،اد رہے کہ پاکستان کے شدید احتجاج اور اعتراضات کے باوجود بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ روز متنازع کشن گنگا ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا افتتاح کیا تھا۔ نریندر مودی کی آمد کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں شدید احتجاج کیا گیا اور وادی میں ہڑتال رہی جب کہ شہریوں نے فضا میں سیاہ غبارے چھوڑ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ متنازع کشن گنگا ہائیڈرو پاور اسٹیشن پر کام کا آغاز 2009 میں ہوا تھا اور اس منصوبے سے 330 میگا واٹ بجلی حاصل کی جاسکے گی۔پاکستان کا اس متنازع منصوبے کے حوالے سے مؤقف ہے کہ یہ منصوبہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے، عالمی بینک نے کشن گنگا منصوبے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان دو مرتبہ مذاکرات کرائے تاہم اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

کشن گنگا ڈیم

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...