مشیر خزانہ بلوچستان رقیہ ہاشمی عہدے سے مستعفی

مشیر خزانہ بلوچستان رقیہ ہاشمی عہدے سے مستعفی

کوئٹہ(بیورو رپورٹ) مشیر خزانہ بلوچستان ڈاکٹر رقیہ ہاشمی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ بلوچستان نے بعض اراکین اسمبلی کے ناروا رویے کیخلاف احتجاجاً اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے ڈاکٹر رقیہ نے اپنا استعفیٰ گورنر بلو چستان محمد خان اچکزئی کو بھجوادیا ہے لیکن حکومتی اراکین کی جانب سے کوشش کی جارہی ہے وہ اپنا استعفیٰ واپس لے لیں۔واضح رہے ڈاکٹر رقیہ ہاشمی وہ پہلی خاتون ہیں جنہوں نے رواں ماہ 14 مئی کو بلوچستان کا بجٹ پیش کیا تھا۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...