پاکستان سے نفرت کا خاتمہ اولین ترجیح ہے : احسن اقبال

پاکستان سے نفرت کا خاتمہ اولین ترجیح ہے : احسن اقبال

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ کرنل سہیل عابد شہید قوم کے بہادر سپورت تھے،انہوں نے ملک کی حفاظت کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور قوم کو اپنی شہداء پر فخر ہے جبکہ پاکستان سے نفرت کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے وفاقی وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری کے ہمراہ 16مئی کو بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں آپریشن کے دوران شہید ہونے والے کرنل سہیل عابد کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور قبر پر فاتحہ پڑھی۔انہوں نے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ کرنل سہیل عابد شہید قوم کے بہادر سپوت تھے ۔انہوں نے ملک کی حفاظت کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور قوم کو اپنے شہداء پر فخر ہے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں اور شہداء کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی جبکہ ملک سے نفرت کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔

مزید : صفحہ اول