آئندہ انتخابات فیصلہ کن معرکہ ، منفی سیاست دفن ہو جائیگی : حمزہ

آئندہ انتخابات فیصلہ کن معرکہ ، منفی سیاست دفن ہو جائیگی : حمزہ

لاہور( جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات فیصلہ کن معرکہ ثابت ہوگا اور منفی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائے گی ،موجودہ حکومت نے دن رات کی کوششوں سے ملک سے لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے دور کئے ہیں ، ملکی ترقی کی راہ میں سپیڈ بریکر بنانے والی پی ٹی آئی انتخابی میدان میں واضح شکست سے دوچار ہو گی ۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے وفاقی وزیر بلیغ الرحمان، وزیر مملکت عابد شیر علی ،ملک شبیر کھوکھر، عمران گورائیہ، سید توصیف شاہ اور دیگر سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ، حلقہ بندیوں سمیت آئندہ کے لائحہ عمل بارے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے اپنے منشور کے مطابق پانچ سالوں میں عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنایا جبکہ اس کے مقابلے میں اپوزیشن نے سوائے دھول اڑانے کے کوئی کام نہیں کیا ۔

حمزہ شہباز

مزید : صفحہ اول