فاٹا انضمام پر اختلافات، جے یو آئی (ف) کامرکزی حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ

فاٹا انضمام پر اختلافات، جے یو آئی (ف) کامرکزی حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) فاٹا بل کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) سے اختلافات پیدا ہونے کے باعث جمعیت علمائے اسلام (ف) نے مرکزی حکومت کا وقت پورا ہونے سے پہلے ہی اس سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے حوالے سے رواں ہفتے اعلان کیا جا سکتا ہے۔فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے سے متعلق 23 ویں آئینی ترمیمی بل کو پارلیمنٹ میں پیش کرتے ہوئے اس کی منظوری لینے کے حکومتی فیصلے کے باعث جے یوآئی (ف)اور مسلم لیگ (ن) میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے اس صورت حال کے باعث قومی اسمبلی اور مرکزی حکومت کے 31 مئی کو پورے ہونے والے دورانیے سے پہلے ہی حکومت سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کی سطح پر سنجیدگی سے حکومت سے الگ ہونے پر غور جاری ہے۔

جے یوآئی (ف)

مزید : صفحہ اول