وزیر اعلیٰ کیلئے اپوزیشن نے دو نام دیئے رانا ثنا ء ، کوئی نام نہیں دیا ، محمود الرشید

وزیر اعلیٰ کیلئے اپوزیشن نے دو نام دیئے رانا ثنا ء ، کوئی نام نہیں دیا ، محمود ...

لاہور (جنرل رپورٹر ) اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ کے لئے پنجاب حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے، شہباز شریف ان سے بات کرنے سے گریزاں ہیں۔اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ ملک کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب میں منتخب حکومت کے خاتمہ میں 10 دن باقی ہیں لیکن وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ان سے رابطہ نہیں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ بحیثیت اپوزیشن لیڈر ان سے مشاورت آئینی ضرورت ہے جسے وزیرِاعلی بلڈوز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ رانا ثنا اللہ رابطہ کرتے ہیں لیکن وزیرِاعلیٰ مشاورت سے گریزاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئینی طور پر نگران وزیرِاعلی کے لئے مشاورت اور اتفاق رائے میں حصہ دار ہیں۔ شہباز شریف کو اپنا آئینی حق بلڈوز نہیں کرنے دیں گے۔ بڑے صوبے میں مشاورت سے وزیرِاعلیٰ نہ بن سکا تو پھر الیکشن کمیشن طے کرے گا۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے دو نام طے کر لئے گئے ہیں جن میں سے کوئی ایک فائنل ہو گا۔دوسری جانب صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک والی صورتحال نہیں ہے۔ اپوزیشن لیڈرز ان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ اپوزیشن کی جانب سے طارق کھوسہ اور شاہد کاردار کے نام دیئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں وزیرِاعلیٰ اور اپوزیشن لیڈرز میں جلد ملاقات متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر بے چینی کا اظہار نہ کریں، صبر سے کام لیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے ان کی جلد ملاقات بھی ہو جائے گی۔

ڈیڈ لاک

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...