دہشتگردی کسی ایک ملک یا خطے کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے : وزیر اعظم

دہشتگردی کسی ایک ملک یا خطے کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے : وزیر اعظم

کراچی(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ سے جاں بحق پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کے گھر پہنچ کر ان کے والد عبدالعزیز شیخ سے تعزیت کی۔وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کے ہمراہ گورنر سندھ محمد زبیر بھی سبیکاشیخ کے گھر پہنچے اور عبدالعزیز شیخ سے بیٹی کی ناگہانی موت پر تعزیت کی اور فاتحہ کی۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ’سبیکا ایک شاندار طالبہ تھیں اور پوری قوم ان کی ناگہانی موت پر غم زدہ ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ‘دہشت گردی کسی ایک ملک یا خطے کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ پوری دنیا اس سے متاثر ہوئی ہے’۔دوسری طرف وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے گورنر سندھ کی ملاقات ،کراچی آپریشن ، امن و امان اور شہرمیں جاری ترقیاتی منصوبوں پر وزیراعظم کوبریفنگ دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کراچی کے طے شدہ دورے کے مطابق گورنر ہاؤ س پہنچے جہاں ان سے گور نر سندھ محمد زبیر نے ون آن ون ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے وزیر اعظم کو کراچی میں جاری جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن ، شہرمیں جاری ترقیاتی منصوبو ں بارے آگاہ کیا اور امن و امان کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ وزیر اعظم نے گورنر سندھ کی بریفنگ پر کراچی میں جاری ترقیاتی کاموں اور امن وامان کی بہتر صورتحال پر اطمینان کااظہار کیا۔

وزیراعظم

کراچی (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ پاکستان میں کینسرکے 75فیصد مریض علاج کی سہولیات کے بغیر انتقال کرجاتے ہیں۔ حکومت وفاقی اورصوبائی سطح پر کینسرکنٹرول پروگرام جلد شروع کرے گی ۔یہ پروگرام پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ملک بھرمیں شروع کیا جائے گا۔ ملک بھرمیں کینسرسے بچاؤ اوراس کے علاج کے لیے حکومت مزید سہولیات فراہم کرے گی۔ کینسر کیئر بہتراندازمیں کام کررہا ہے۔ مخیرحضرات کینسرکے مرض کے علاج کے لیے فلاحی منصوبوں میں تعاون کریں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اتوارکو گورنرہاس میں کینسرکیئراسپتال کی فنڈ ریزنگ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ کینسرکا مرض ملک میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ کینسرکے مرض پرقابو پانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کی ضرورت ہے پاکستان میں کینسرکے مرض کے علاج کے لیے سہولیات ناکافی ہیں ۔وزیراعظم نے کہا کہ مجھے فراہم کردہ اطلاعات اور اعداد وشمار کے مطابق ملک میں75 فیصد کینسرکے مریض علاج کی سہولت حاصل کیے بغیرانتقال کرجاتے ہیں۔۔ حکومت صحت کے شعبے کی ترقی کے لیے اقدامات کررہی ہے حکومت کی کوشش ہے کہ صحت کی سہولیات کا دائرہ ملک کے تمام علاقوں تک پھیلائے جائیں کراچی میں کینسرکیئراسپتال کا قائم ہونا خوش آئندہے یہ نوارب روپے کا پروجیکٹ ہے اس اسپتال کوقائم کرنے پرڈاکٹرشہریاراوران کی ٹیم کومبارکباد دیتا ہوں ۔ وزیراعظم نے کہاکہ اسپتال قائم ہونے سے زیادہ چیلنج اسکو بہتراندازمیں چلانا ہے انہوں نے کہاکہ اسپتال میں مربوط اندازمیں چلانے کے لیے ٹرسٹ قائم کیا جائے وزیراعظم نے کہاکہ کینسرکئیراسپتال بہتراندازمین کام کررہا ہے اورامید ہے کہ مستقبل میں اس اسپتال کا دائرہ کارکومزید بڑھایا جائے گا وزیراعظم نے کہاکہ حکومت پاکستان فلاحی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ٹیکس کی چھوٹ سمیت دیگرسہولیات قانون کے مطابق فراہم کررہی ہے انہوں نے کہاکہ صحت کے شعبے میں وسائل کی کمی ہے ۔تاہم نجی شعبے کی شراکت داری وسائل کی کمی پرقابو پایا جاسکتا ہے انہوں نے کہاکہ کینسرسے بچا اورعلاج معالجہ کے لیے حکومت کے ساتھ نجی شعبے کوبھی اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔ اس کے لیے مجھے امید ہے کہ مخیرحضرات کینسرسے بچا اوراس کے علاج کے حوالے سے اسپتال کی بھرپورمدد کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ وفاقی اورصوبائی حکومتیں مل کرموذی اورمہلک امراض سے بچا اورعلاج معالجہ کے لیے عوام کوسہولیات فراہم کررہی ہیں پولیو ٹی بی ملیریا اوردیگربیماریوں سے بچا کے لیے وفاقی اورصوبائی سطح پرحفاظتی پروگرام کامیابی سے جاری ہیں اورکینسرکے مرض سے بچا ،علاج کے لیے وفاقی اورصوبائی سطح پر کنٹرول پروگرام شروع کیا جائے گا ۔وزیراعظم نے کینسرکیئراسپتال کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے 10 کروڑروپے عطیہ کا اعلان کیا۔

شاہد خاقان عباسی

مزید : صفحہ اول