عافیہ سے متعلق اطلاع نہیں ،عوام افواہ پر یقین نہ کریں ،فوزیہ صدیقی

عافیہ سے متعلق اطلاع نہیں ،عوام افواہ پر یقین نہ کریں ،فوزیہ صدیقی

کراچی (سٹاف رپورٹر)ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ اور عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی زندگی اور صحت سے متعلق ہمیں حکومت پاکستان، وزارت خارجہ اور امریکی جیل حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ اطلاع نہیں ملی ہے اورکوشش کے باوجود پاکستانی اور امریکی حکام سے رابطہ نہیں ہوسکاہے جبکہ دو سال سے زائد عرصہ سے اہل خانہ عافیہ سے رابطہ سے محروم ہیں اس لئے عوام کسی افواہ پر یقین نہ کریں اور دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ جلد ہماری بہن کو مکمل عافیت کے ساتھ وطن واپس لانے والے حکمران عطافردے۔ عافیہ موومنٹ میڈیا انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہاکہ امریکی پروٹوکول یہ ہے کہ سب سے پہلے فیملی کو اطلاع دی جاتی ہے اور اس کے بعدجس ملک کا باشندہ ہوتا ہے اس ملک کے قونصلیٹ یا سفارتخانہ کو اطلاع دی جاتی ہے۔ امریکہ میں ہوسٹن میں پاکستانی قونصلیٹ عائشہ فاروقی سے بذریعہ ای میل رابطہ کرنے پر جواب آیا ہے کہ وہ پیر کے دن کنفرم کرسکیں گی۔ عافیہ کی زندگی سے متعلق سوشل میڈیا پر افواہوں کے بعد اندرون و بیرون ملک سے ٹیلی فون کالوں کا تانتا بندھ گیا اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ ٹیلی فون، ایس ایم ایس اور سوشل میڈیاکے ذریعے عافیہ کی خیریت دریافت کررہے ہیں۔

عافیہ صدیقی

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...