نواز شریف پر آرٹیکل 6نہیں لگتا نہ ہی لگانا چاہئے ، اعتزاز احسن

نواز شریف پر آرٹیکل 6نہیں لگتا نہ ہی لگانا چاہئے ، اعتزاز احسن

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے شریف خاندان نے ایک بھی ثبوت اپنے دفاع میں عدالت میں پیش نہیں کیا لیکن اب ان کو شہادتیں دینے کا موقع نہیں ملے گا۔ نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا نواز شریف کا موقف ہونا چاہئے میرے بیٹوں کی یہ پراپرٹی ہے اور اس کے ذرائع یہ ہیں لیکن ان سے یہ سوال پوچھا ہی نہیں گیا۔ یہ صرف دو چار سوالوں کا کیس ہے اور اس سے زیادہ اس میں کچھ نہیں ہے۔ شریف خاندان کی جو بے نامی جائیدادیں ہیں ان میں کچھ کلثوم نواز کے نام ہیں حالانکہ وہ بہت معصوم عورت ہے۔نواز شریف کے بیان پر آرٹیکل 6نہیں لگتا اورنہ ہی لگانا چاہئے جوبیانیہ یہ دے رہے ہیں اگرچہ وہ ملک کیخلاف ہے اور اس کا آنیوالے دنوں میں اثر پڑے گا،اگران کے بیانئے میں صداقت ہوتی تو پرویز مشرف کو باہر نہ بھیجتے وہ ان کی اجازت سے باہر گیا، عدا لت نے مشرف کو باہر جانے کی اجازت نہیں دی۔ اعتزاز حسین نے کہا اس وقت ملک میں نواز شریف کا وزیر اعظم ہے ، ایک وزیر اعلیٰ ہے جبکہ چاروں صوبوں میں اپنے گورنر ہیں اسلئے یہ کہنا کہ مجھے نکالا ہے غلط ہے ان کونکالا نہیں گیا، عدالت کا نواز شریف کیساتھ رویہ نرم ہے۔

اعتزاز احسن

مزید : صفحہ اول