نواز شریف کو قانون کے مطابق عزت سے سزا ملتی چاہئے ،ظفر اللہ جمالی

نواز شریف کو قانون کے مطابق عزت سے سزا ملتی چاہئے ،ظفر اللہ جمالی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی نے کہاہے نواز شریف سوچ رہے ہیں صدر ہمارا ہے اسلئے ان کو استثنیٰ مل جا ئے گا لیکن اگر احتساب کا عمل ہوتا تو حالات اتنے خراب نہ ہوتے۔ نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا میں نے 2015میں نواز شریف سے مستعفی ہونے کی گزارش کی تھی لیکن وہ جمہوریت کے نام پر جمہوریت کو بدنام کرتے رہے ، نواز شریف کو قانون کے مطابق سزا ہونی چاہئے ، ان کا بیانیہ کچھ نہیں ان کو بیانیہ لکھنا ہی نہیں آتا اور اب اگر وہ حکومت میں نہیں ہیں تو اس میں پاکستان کا کیا قصور ؟انہوں نے کہا اداروں نے آئین کے تحفظ کاحلف اٹھایا ہوا ہے ان کو سوچنا چاہئے کے احتساب کون کرے گا۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ کنگز پارٹی بنانے والے طاقتور ہوتے ہیں لیکن کنگ رہ جائے گا اور پارٹی نہیں رہے گی پارٹی صرف عوام کی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ نواز اور شہباز کے بیانیہ میں فرق صرف ڈھونگ کاہے ، نواز شریف اس وقت قومی کمیشن کامطالبہ کر رہے ہیں جب ان کا اپنا وزیر اعظم ہے ، انہوں نے تو مشرف کے ساتھ این آر او کرلیا تھالیکن اس وقت تو ان کااپنا صدر موجودہے۔اگر نواز شریف مجرم ہیں تو ان کوسزا دی جائے اور سزا عزت کے ساتھ دینی چاہئے۔

ظفر اللہ جمالی

مزید : صفحہ اول