بلوچستان کے شہر حب میں آئل و یلیج کا قیام ، آئل ڈپوؤں کا تعمیراتی کام جاری

بلوچستان کے شہر حب میں آئل و یلیج کا قیام ، آئل ڈپوؤں کا تعمیراتی کام جاری

لاہور(سٹاف رپورٹر) پٹرولیم مصنوعات کو بڑے پیمانے پرذخیرہ کرنے کیلئے بلوچستان کے ڈیوٹی فری صنعتی شہرحب میں آئل ویلیج قائم کر دیا گیا ہے جہاں اربوں روپے کی لاگت سے عالمگیر شہرت کی حامل پٹرولیم کمپنیاں ریفائنری اور آئل سٹوریج ڈپو تعمیر کر رہی ہیں۔ ر وزنامہ پاکستان کو ملنے والی تحقیقی رپورٹس کے مطابق حب شہر سے 27کلو میٹر کے فاصلے پریہ آئل ویلیج سی پیک تناظراور تسلسل میں بنایا گیا ہے سمندر کیساتھ ساتھ بسایا جانیوالا یہ شہر کم و بیش 8کلو میٹر پر محیط ہے یہاں سب سے پہلے ہچکول پٹرولیم میں جدید ترین ریفا ئنر ی قائم کی ہے سمندری جہازوں کے ذریعے کروڈ آئل وہاں پہنچایا جاتا ہے ریفائنری میں صفائی کے بعد مختلف پٹرولیم کمپنیوں نے وہاں بڑے پیمانے پر بلک آئل سٹوریج ڈپو تعمیر کرنے شروع کر دیئے ہیں اور پاکستان میں پہلی بار بڑے بڑے آئلز ٹینکرز بھی وہاں پہنچائے جا رہے ہیں ۔جن کمپنیوں نے وہاں اپنے سٹوریج ڈپو قائم کئے ان میں ہچکول، پٹرولیم، گو پٹرولیم، جن پٹرولیم و دیگر غیر ملکی کمپنیوں بھی شامل ہیں۔ریفائنری سے پٹرولیم مصنوعات حاصل کرنے کے بعد یہ کمپنیاں آئل سٹوریج کریں گی پھرٹینکرز کے ذریعے ملک بھر بالخصوص سی پیک روٹ پر سپلائی کیا جائے گااس سلسلے میں کمپنیوں نے اس آئل ویلیج میں جیٹی Jeattiبھی قائم کی ہے جبکہ کے سمندر کے ساتھ ساتھ جدید طرز کی پائپ لائن بھی بچائی جا رہی ہے جس کے ذریعے کروڈ آئل ریفائنری میں بھیجا جائے گا ۔سب سے بڑا آئل سٹوریج جن کمپنی قائم کر رہی ہے جبکہ ان تمام سٹوریج کی تعمیر معروف تعمیراتی کمپنی انویٹو کنسٹرکشن کمپنی تعمیر کر رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بلکہ پٹرولیم سٹوریج سسٹم آئندہ دو ماہ میں فنکشنل ہو جائے گا اور یہاں کم و بیش 10ہزار افراد کو روزگار بھی میسر آئے گااس علاقے میں مختلف کاروباری پلازے اور مارکیٹوں کی تعمیر بھی شروع ہو گئی ہے ۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...