پوپ فرانسس نے دنیا بھر میں 14 کارڈینلز کی تقرریاں کردیں

پوپ فرانسس نے دنیا بھر میں 14 کارڈینلز کی تقرریاں کردیں

روم(این این آئی) عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے دنیا بھر میں 14 کارڈینلز کی تقرریاں کر دیں ٗ کراچی کے آرچ بشپ جوزف کوٹس کو بھی کارڈینل مقرر کیا گیا ہے۔پوپ فرانسس 29 جون کو چرچ کی ٹاپ کونسل میٹنگ میں منتخب کردہ کارڈینلز کو ان کا عہدہ تفویض کریں گے۔کارڈینلز کا انتخاب دنیا کے پانچ براعظموں سے کیا گیا ٗ کارڈینل کے عہدے کے لیے پاکستان، عراق، مڈغاسکر اور جاپان کے پادریوں کے نام شامل ہیں۔پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ کارڈینلز کا دنیا بھر سے انتخاب چرچ کی ہمہ گیریت کا اظہار ہے۔

مزید : علاقائی