حج آرگنائزر نے وزارت سے ہر کمپنی کیلئے کم ازکم ایک سروس سٹیکر مانگ لیا

حج آرگنائزر نے وزارت سے ہر کمپنی کیلئے کم ازکم ایک سروس سٹیکر مانگ لیا

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)پرائیویٹ حج سکیم کے لیے حج آرگنائزر نے وزارت مذہبی امور سے ہر کمپنی کے کم ازکم ایک سروس سٹیکر مانگ لیا ،منظم کو ملٹی پل ویزہ بھی 6ماہ کا دینے اور اس پر حج کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کر دیا حج آرگنائزر کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت کوٹہ کا ایک فیصد پاکستان کو خدام الحجاج کے لیے دیتی ہے ،وزارت مذہبی امور 60فیصد سرکاری سکیم کے لیے 16سو سٹیکر اپنے پاس رکھتی ہے من پسند افراد کو نوازاجاتا ہے ،پرائیویٹ جو 40فیصد کی سٹیک ہولڈر ہے اس کو تقریباََ 100سٹیکر دے کر ٹرخا دیا جاتا ہے حالانکہ ہر کمپنی کو ایک سروس سٹیکر دینا چاہیے تاکہ وہ اپنے معاونین ،علماء اکرام یا ڈاکٹر کو لے جا سکیں اس کے ساتھ منظم کو 6ماہ کا ملٹی پل ویزہ جاری ہونا چاہیے جس پر حج کر سکے ۔

سروس سٹیکر

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...