بھارت ، سکیورٹی فورسز کی گاڑی میں بم دھماکہ ، 5اہلکار ہلاک ،2زخمی

بھارت ، سکیورٹی فورسز کی گاڑی میں بم دھماکہ ، 5اہلکار ہلاک ،2زخمی

نئی دہلی(آن لائن)بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک بم دھماکے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق دھماکا میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا،جو چولنرکے علاقے سے کراندول جارہی تھی۔ہلاک ہونے والوں میں 3 اہلکاروں کا تعلق چھتیس گڑھ آرم فورس اور 2 کا تعلق دانتی والا کی ضلعی پولیس سے تھا۔دھماکا خیز مواد کو آئی ای ڈی ڈیوائس کی مدد سے اڑایا گیا۔دھماکا اس وقت ہوا جب سیکیورٹی اہلکار سرچ آپریشن میں مصروف تھے۔دوسر ی جانب پولیس حکام نے دعویٰ کیا کہ واقعے کے بعد ماؤ باغی پولیس اہلکاروں کا اسلحہ لے کر فرار ہوگئے۔

5 ہلاک

مزید : علاقائی