لندن میں چاقو کے وار سے ایک اور نوجوان کو قتل کر دیا گیا

لندن میں چاقو کے وار سے ایک اور نوجوان کو قتل کر دیا گیا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )لندن میں چاقو کے وار سے ایک اور نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی لندن کی کراؤز روڈ پر چاقو کے وار سے ایک 20 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔مقامی میڈیا کے مطابق قتل کا واقعہ جمعرات کی رات ساڑھے 11 بجے کے قریب پیش آیا تاہم پولیس نے قتل ہونے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔لندن میں قتل کی وارداتوں میں اضافہ، نیویارک کو پیچھے چھوڑ دیا،لندن میں صرف 5 مہینوں میں 40 سے زائد افراد کو چاقو کے وار سے قتل کیا جا چکا ہے۔رواں برس لندن میں جرائم کی مختلف وارداتوں میں اب تک 65 سے زائد افراد کو قتل کیا جا چکا ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...