شہدا کوٹ، چولہے کی چنگاری سے آگ بھڑک اٹھی ، 2گھر خاکستر ، 2بچے جاں بحق ، 4افرا ف زخمی

شہدا کوٹ، چولہے کی چنگاری سے آگ بھڑک اٹھی ، 2گھر خاکستر ، 2بچے جاں بحق ، 4افرا ف ...

لاڑکانہ(این این آئی) شہدادکوٹ کے گاؤں بکھو سیال میں چھولہے کی چنگاری سے آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے دو گھروں کو اپنے لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں 7 سالہ بچہ ولی محمد سیال اور 13 سالہ بچی فریدہ سیال موقع پر دم توڑگئیں چار زخمیوں کو ہسپتال میں علاج فراہم کیا گیا۔ زخمیوں کے ورثا کے مطابق چھولہے کی چنگاری سے آگ بھڑک اٹھکی۔پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے لگنے والی آگ پر افسوس کااظہار کیا ہے اس موقع پر آصف علی زرداری نے سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور دیگر حکام و پارٹی عہدیداروں کو متاثرین کی فوری مدد کرنے کی ہدایات جاری کیں آصف علی زرداری نے اپنی ہدایات میں کہا کہ مراد علی شاہ و پارٹی قائدین آگ سے متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرائیں حکومت سندھ فوری طورپر متاثرین کی مالی امداد کرکے ان کے نقصانات کو پورا کرے۔

آتشزدگی

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...