چینی ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین کا پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

چینی ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین کا پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(صباح نیوز)سینٹرل ملٹری کمیشن چین کے وائس چیئرمین نے کراچی میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جنرل چانگ یوشا کا استقبال کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل آصف خالق نے کیا۔بحری جہاز آمد پر پاک بحریہ کے چاک وچوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامتی دی۔ جنرل چانگ یوشا نے پاکستان کو چین کے ہر مشکل دور کا دوست قرار دیا ، جنرل چانک یوشا نے پاک بحریہ کے آفیسران اور جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ترجمان نے کہاکہ جنرل چانگ یوشا کا دورہ دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں اہم ثابت ہوگا۔
چینی ملٹری کمیشن

مزید :

علاقائی -