چیئر مین نیب کا بیان، قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس کل ہوگا

چیئر مین نیب کا بیان، قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس کل ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (صباح نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات کے معاملے پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قانون وانصاف کا اجلاس کل ہوگا بند کمرے کے اجلاس میں نواشریف کے خلاف تفتیش شروع کرنے کے بیان پر چیرمین نیب ادارے کا موقف پیش کریں گے ۔گورنر سٹیٹ بنک کو بھی اجلاس کے بارے میں آگاہ کیا گیا، ریاستی بنک کے نمائندے کو ریکارڈ کے ساتھ کمیٹی میں بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔چیئرمین قومی احتساب بیورو جسٹس (ر)جاوید اقبال کو مدعو کرتے ہوئے 22مئی کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا طلب کیا گیا ہے ۔ گزشتہ اجلاس میں کمیٹی ارکان اور میڈیا کے درمیان ویڈیو بنانے کے معاملے پر تلخ کلامی کے نتیجہ میں اجلاس کو ان کیمرہ کر دیا گیا ہے ۔ چیئرمین نیب کے خلاف اس معاملے کے محرک رانا محمد حیات خان کو بھی باقاعدہ طور پر اجلاس میں مدعو کر لیا گیا ہے اجلاس کے جاری ایجنڈے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین سید نوید قمر ، شگفتہ جمانی کو بھی استعفوں کے باوجود اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے اجلا س کا ایجنڈا جاری کیا گیا ہے جس میں آگاہ کیا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف پر پندرہ مئی 2018کو نیب کے چار ارب نوے کروڑ ڈالر بھارت منتقل کرنے سے متعلق الزام کے بارے میں رانا محمد حیات خان کے نکتہ اعتراض کا جائزہ لیا جائے گا یہ معاملہ سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے قائمہ کمیٹی کے سپرد کیا گیا ہے ایجنڈا کے مطابق فاٹا کے لیے صوبائی نشستوں کے تعین کے بارے میں تیسویں آئینی ترمیم کے بل پر بھی غور کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -