نیشنل پارٹی کے سرگرم رکن محمد افضل بلوچستان عوامی پارٹی میں شامل

نیشنل پارٹی کے سرگرم رکن محمد افضل بلوچستان عوامی پارٹی میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ (این این آئی )نیشنل پارٹی کے سرگرم رکن اور چےئرمین یونین کونسل سپیزنڈ ٹکری محمد افضل نے اپنے ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی سے مستعفی ہوکر بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ،یہ اعلان انہوں نے اتوار کو بلوچستان اسمبلی میں صوبائی وزراء میر عاصم کردگیلو ، میر سرفراز بگٹی، میر امان اللہ نوتیزئی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے ہم سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے ہمارے علاقے آج بھی پسماندگی کا شکار اور عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ،لہذا ہم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ نیشنل پارٹی سے مستعفی ہوکر میر عاصم کر دگیلو کی قیادت میں بلوچستان عوامی پارٹی میں شمو لیت کا اعلان کر تے ہیں ،اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزراء میر سرفراز بگٹی اور میر عاصم کر دگیلو نے کہا بلوچستان عوامی عوام کی سیاست کرتی ہے ہمارے منشور میں عزت اور ابرو کے تحفظ جیسے نکات شامل ہیں ہم صیح معنوں میں عوامی خدمت کر نے پر یقین رکھتے ہیں ،اس موقع پر قبائلی و سیاسی رہنماء حاجی سلطان محمد بنگلزئی ،حاجی سیف اللہ بنگلزئی ،حاجی محمد صلاح بنگلزئی ،حاجی علی جان بنگلزئی ،حاجی حکیم اللہ بنگلزئی ،حاجی محمد یوسف بنگلزئی ،ٹکری زادہ ذاکر جان بنگلزئی ،حاجی خدائے نور بنگلزئی ،زیب شاہوانی ،شاکر حسین بنگلزئی نے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ف

مزید :

علاقائی -