روس: چرچ پر حملہ، 4حملہ آوروں سمیت 7افراد ہلاک

روس: چرچ پر حملہ، 4حملہ آوروں سمیت 7افراد ہلاک

ماسکو(آن لائن)چیچینا کے ایک آرتھوڈوکس چرچ پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے،ہلاک ہونیوالوں میں ایک شہری، 2 پولیس اہلکار اور 4 حملہ آور شامل ہیں۔روسی حکام کے مطابق حملے میں چرچ کی سیکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار اور ایک شہری کے ہلاک ہونے کی اطلاع تھی۔4 حملہ آوروں کو ایک آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا اور اس کارروائی میں 2 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔رپورٹس کے مطابق حملہ آوروں کے قبضے سے آتشیں اسلحہ اور چاقو برآمد کیے گئے اور ساتھ ہی دعویٰ کیا گیا کہ پولیس کی بروقت کارروائی کیوجہ سے چرچ بڑے جانی نقصان سے محفوظ رہا۔مغربی ممالک کے احکامات پر حملہ آور چرچ میں لوگوں کو یرغمال بنانا چاہتے تھے۔

روس ؍حملہ

مزید : علاقائی